اسلام آباد : سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں عاصمہ قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت کل کرے گا،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی 3رکنی بینچ میں شامل ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کل منگل کو سپریم کورٹ میں ہو گی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں، اس ضمن میں آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، مردان میں 4سالہ معصوم بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔