فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ نے 8 روز میں 327.51کروڑ روپے کما لئے

05:49 PM, 29 Jan, 2018

ممبئی : چین میںریلیز ہونے والی بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ نے 8روز میں 327.51کروڑ روپے کما لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپر سٹار“ نے چین کے سینما گھروں میں تہلکہ مچا دیا ، فلم نے صرف 8دنوں میں 327.51کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس دوران اسے کن کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ سب دکھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں