زینب قتل کیس کا رخ موڑنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جانا چاہئے:رانا ثنا للہ

05:39 PM, 29 Jan, 2018

لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پیچھے موجود لوگوں تک پہنچنا چاہئے ، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے

پیچھے موجود لوگوں تک پہنچنا چاہئے ، چیف جسٹس سے درخواست ہے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔

انھوں نے کہا کہ معلوم کیا جانا چاہئے یہ لوگ کس کے اشارے پرٹی وی پر آ کر قوم کو بیوقوف بناتے ہیں ، قوم کردار کشی کرنیوالوں کو جانتی ہے ان کی ڈوریاں کہاں سے ہلتی ہیں۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اینکر پرسن سے ان کی خبر کا ذریعہ ضرور پوچھنا چاہیے ، قصور کے واقعے کے مقدمے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔

مزیدخبریں