کوئٹہ : بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جان اچکزئی نے مسلم لیگ ن کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ن لیگ کے رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت کی بلوچستان میں عدم دلچسپی پر پارٹی چھوڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث بلوچستان میں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے،پارٹی قیادت بلوچستان میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔انہوں نے کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلدآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔واضح رہے کہ جان اچکزئی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے پہلے جے یو ا?ئی (ف)کا حصہ تھے اور پارٹی کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔