عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں : امیر مقام

04:56 PM, 29 Jan, 2018

نوشہرہ:مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، عمران نے جو نئی شیروانی بنا رکھی ہے وہ نئی شادی میں استعمال کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، عمران نے جو نئی شیروانی بنا رکھی ہے وہ نئی شادی میں استعمال کر لیں۔

انھوں نے کہا کہ  عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ، عمران نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، ہمیں پتہ ہی نہیں کہ عمران کس ٹائپ کا انصاف اور عدل مانگ رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کے علاوہ کسی چیز کو نہیں مانتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو شریفاں بی بی سے اظہار تعزیت کی توفیق نہیں ملی ، مردان میں معصوم بچی کا واقعہ ہوا ، عمران خان کنٹینر پر لگے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں