متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی والدہ انتقال کر گئیں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی والدہ انتقال کر گئیں

العین : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی والدہ شیخہ حساء بنت محمد النہیان  انتقال کر گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر کی بیماری کے باعث والد ہ چل بسیں۔ا ن کی نماز ِ جنازہ العین میں ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشدا لمکتوم  سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات جن میں متحدہ عرب امارات کی آرمڈ فورسز کے سربراہ، شاہی خاندا ن کی اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہیں ۔

ان کی نماز ِ جنازہ العین کی بڑی مسجد المعترید میں ادا کی گئی ۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شیخہ حساء کی وفات پر سرکاری طور پر تین دن کے سوگ کا اعلان کر دیا