دوبے گناہ کشمیریوں کی شہادت،بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ درج

03:19 PM, 29 Jan, 2018

سرینگر:بھارتیوں کے زیر قبضہ کشمیر میں دو شہریوں کو شہید کرنے پر انڈین پولیس نے اپنی ہی فوج کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کرنے پر بھارتی فوج کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر میں بھارتی فوج کے میجر ادتیہ اور اس کی یونٹ10 گروال رائفل بٹالین کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے جمہ کے روز شوپیاں میںایک پرامن احتجاج کے دوران فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دو کشمیر ی جوان شہید ہوگئے جس کے بعد شہید جاوید احمد بھٹ اور سہیل جاوید لون کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 20 سال تھیں۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں 9 جنوری کو 22 سالہ خالد احمد ڈار اور 24 جنوری کو 17 سالہ شاکر احمد کو بھی شہید کردیا تھااور رواں ماہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں