سعودی عرب میں سماجی قوانین کا نیا مسودہ تیار

02:24 PM, 29 Jan, 2018

ریاض:سعودی عرب میں  سماجی ادب کے تحفظ کے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور  ارکان شوریٰ آئندہ اجلاس میں بحث کرکے منظوری دیں گے۔

سعودی رکن شوریٰ ڈاکٹر فائز الشہری نے مسودہ پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد سماجی ادب کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔ اخلاقیات ، انسانی اور شرعی دائرے میں ہر فرد اپنی آزادی روبہ عمل لائے اور دوسروں کا احترام بھی کرے۔ سماجی ادب کا تقاضہ ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کو پریشان ، حیران ، تنگ اور مشتعل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ مسودہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔

پہلے حصے میں سڑکوں اور رفاہ عام کے وسائل کی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیاگیاہے جبکہ دوسرے حصے میں مساجد اور نماز کی جگہوں ، تیسرے حصے میں عوامی تصرفات سے تعلق رکھنے والی خلاف ورزیوں اور چوتھے حصے میں ذرائع ابلاغ کی خلاف ورزیوں کا احاطہ کیاگیاہے۔ پہلے حصہ میں 17 خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیاگیاہے۔ کم ازکم 300 اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار ریال جرمانہ یا دو ماہ تک قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں 6 خلاف ورزیوں کا نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کو وہی سزائیں مقرر ہیں جو اول الذکر میں ہیں۔ تیسرے حصے کے تحت 11 خلاف ورزیاں بیان کی گئی ہیں جرمانہ 300تا 3 ہزار یا 3 ماہ قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔ چوتھے حصے میں 11 خلاف ورزیوں کا ذکر ہے ۔ جرمانہ وہی ہے البتہ قید کی سزا 5 ماہ تک دی جاسکے گی۔

مزیدخبریں