کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے، لیٹے ہوئے بھی ٹویٹ کر دیتا ہوں، ٹرمپ

01:12 PM, 29 Jan, 2018

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے متنازع پیغامات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والے امریکی صدر نے ایک اور اہم انکشاف کر دیا ہے۔ برطانوی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ بعض اوقات بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی ناشتے یا لنچ پر ٹوئیٹ کرتا ہوں' جبکہ کبھی کبھار وہ دوسروں کو بھی اپنے الفاظ پوسٹ کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار وہ اپنے ماتحت افراد کو زبانی بتا دیتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کیا پوسٹ کرنا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا ان کے دفاع کا ذریعہ ہے۔ امریکی صدر @realDonaldTrump  کے ہینڈل سے ٹوئیٹس کرتے ہیں،جنہیں ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 47.2 ملین ہے۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ اکثر و بیشتر اپنی متنازع ٹوئیٹس کی بناء پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہتے ہیں اور اپنی پالیسیوں کا اعلان بھی وہ ٹوئٹر پر ہی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں