چین نے 2020 ءتک خلاءمیں60 مصنوعی سیارے چھوڑنے کا منصوبہ تیار کرلیا

11:49 AM, 29 Jan, 2018

بیجنگ:چین نے 2020 ءتک خلاءمیں60 مصنوعی سیارے چھوڑنے کا منصوبہ بنا کر امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ارادہ کیا ہے کہ وہ 2020 ءتک 60 جیلن 1 ویڈیو مصنوعی سیارے خلاءمیں چھوڑے گا۔


یہ بات مصنوعی سیارے بنانے والی کمپنی نے شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن کی قانون سازی اسمبلی کے جاری اجلاس میں بتائی۔

خیال رہے کہ ریزولوشن آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے تجارتی استعمال کیلئے آزادانہ طورپر تیار کئے ہیں جبکہ چین اب تک60 جیلن1مصنوعی سیارے خلا ءمیں بھیج چکا ہے۔

مزیدخبریں