لاڑکانہ: نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، 2 افراد جاں بحق

10:59 AM, 29 Jan, 2018

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ اطلاع ملی تو جاں بحق افراد کے لواحقین مشتعل ہو گئے۔ اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کر ڈالی۔

لواحقین نے تھانیدار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ ایس ایچ او علی مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں