کراچی: حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک مرتبہ پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین 4 سال سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ اگلے ماہ اس عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو دوسری مدت کے لیے بھی چیئرمین کے طور پر تعینات کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں 26 اگست 2015 کو اُس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشنکے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عاصم پر 479 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے جس میں ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 29 مارچ 2017 کو ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں اُسی ماہ 31 مارچ کو رہا کر دیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں