شدت پسند تنظیم داعش سے جھڑپیں، 3 اہلکار جاں بحق

08:13 AM, 29 Jan, 2018

تہران: ایران میں شدت پسند تنظیم داعش سے جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بّری فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ ایران کے جنوبی حصے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ 16 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جنرل محمد پاکپور کے مطابق یہ شدت پسند ایران کے مخلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں