میک اپ کرنے سے کتنی بیماریاں جنم لیتی ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

11:10 PM, 29 Jan, 2017

کیلی فورنیا: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکیوں کے میک اپ کرنے سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنا برکلے کی خاتون سائنسدان کے مطابق خواتین ہی میک اپ اور دیگر اشیا کا سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں جبکہ نوعمر لڑکیوں کی جانب سے میک اپ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان کا تولیدی نظام بن رہا ہوتا ہے جو اگے چل کر کئی مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔

مطالعے کے مطابق اگر صرف تین دن کے لیے ہی میک اپ سے دور رہا جائے تو اس سے مضر کیمیکل کی تعداد کم کی جاسکتی ہے کیونکہ خوشبوؤں، بالوں کی افزائش، صابن، اسپرے اور سن اسکرین مضرِ صحت کیمیکل سے بھرے ہوتے ہیں۔ تاہم خواتین ایسے میک اپ کا انتخاب کریں جس میں کم سے کم کیمیکل ہوں اور میک اپ کا استعمال وقفے وقفے سے کریں تاکہ کیمیکل جسم میں جمع نہ ہونے پائیں ۔

مزیدخبریں