آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل راجرفیڈرر کے نام

07:15 PM, 29 Jan, 2017

آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل سوئس اسٹار پلیئر راجر فیڈرر نے جیت لیا.فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.

میلبرن میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں سوئس ٹاپ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو ٹف ٹائم دیا.پانچ سیٹس کے مقابلے میں جان مارتے ہوئے راجر فیڈرر نے نڈال کو دو کے مقابلے میں تین سے شکست دے دی. فیڈرر کے کیریئر کا یہ اٹھارہواں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے.دونوں پلیئرز نویں بار کسی گرینڈ سلم فائنل میں آمنے سامنے آئے.

مزیدخبریں