پاکستانی ڈراما انڈسٹری کاایک اور نامور چہرہ جلد لالی ووڈ ڈیبوکررہا ہے

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کاایک اور نامور چہرہ جلد لالی ووڈ ڈیبوکررہا ہے۔ اداکارہ مایا علی نے ہدایت کار احسن ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ سائن کر لی۔

06:12 PM, 29 Jan, 2017

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کاایک اور نامور چہرہ جلد لالی ووڈ ڈیبوکررہا ہے۔ اداکارہ مایا علی نے ہدایت کار احسن ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ سائن کر لی۔

دبئی میں موجود مایا علی نے سوشل میڈیا پرخبرکی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ اطلاعات پریقین کرلیں،میں نے اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے جس میں میرے پسندید علی ظفر میرے مقابل ہوں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر احسن رحیم ہیں۔

مایا علی نے ہیش ٹیگز میں فلم کا نام ’’طیفا ان ٹربل‘‘ بتاتے ہوئے مذاقا لکھا  کہ واؤ طیفے، تم مشکل میں ہو۔ اپنے فیس بک پیج پر مایا نے فلم کے اسکرپٹ کی ویڈیو بھی دکھائی جس کے ٹائٹل پیج پر انہیں اور علی ظفر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پس منظرمیں پراسرار سی موسیقی کانوں کو بھلی لگ رہی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مایا علی فلم نگری کا حصہ بننے جا رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر خبر کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔فلم کے ہیرو علی ظفر نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور مایا کی تصویر شیئر کی ہے۔

فلم میں علی ظفرایکشن اورکامیڈی کرتے دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا بڑا نام ہیں اور متعدد کامیاب کمرشلز، ویڈیوزاور گانوں کی ڈائریکشن ان کے کریڈٹ پر ہے۔ سماء

مزیدخبریں