دعا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیو ں کیلئے ویزے بند کر دیں، عمران خان

دعا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیو ں کیلئے ویزے بند کر دیں، عمران خان

ساہیوال :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزوں پر پابندی کی خواہش کا اظہار کر تے ہوئے کہاا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزے بند کر دئیے تو ہم پاکستان کو ٹھیک کر لیں گے۔ نوازشریف کو منتخب کرکے ہمیں تو سزا مل رہی ہے اور امریکیوں کو بھی بہت جلد ٹرمپ کو منتخب کرنے پر سزا ملے گی. پاکستان کا اصل مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ پاناما کیس میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ملک کالوٹاگیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، کرپشن مافیا بیوروکریسی،سیاسی جماعتوں اورمیڈیا سمیت ہرجگہ موجود ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی بند کرنے کی دھمکی کا جواب بھی دے دیا.

ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اسلامی ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزے دینے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں ایران بھی شامل ہے جس نے بدلے میں امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کی بات کی ہے کیونکہ وہ خوددار ملک ہے۔ہو سکتا ہے کہ اگلے مرحلے میں امریکی صدر پاکستانیوں کے ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دیں اور میری تو دعا ہے کہ امریکی صدر حقیقی معنوں میں ہمارے ویزے روک لیں کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو ہم اپنے ملک کو ٹھیک کر لیں گے۔عمران خان کا ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ پاناما کیس میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے وہ قبول ہے لیکن نواز شریف کی کرپشن قبول نہیں کریں گے۔ میرے لیے دعا کریں کہ میں کرپشن کے بادشاہ کا احتساب کر سکوں۔ مجھے کرپشن کیخلاف اس ملک کی مائوں کی دعائیں چاہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں ذلت ملتی ہے۔ کیا لوگ بھیک مانگنے والوں کی عزت کرتے ہیں؟ جب تک کرپشن کا فیصلہ ملک میں واپس نہیں آ جاتا میں نہیں رکوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے، اس کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو عدل و انصاف کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز امریکا میں پاکستانی لڑکی پر تشدد کیا گیا، اس لڑکی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ مسلمان تھی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے اب شاید پاکستانیوں کو امریکا کا ویزہ ہی نہ ملے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی معنوں میں پاکستانیوں کا ویزہ بند کر دے، پھر ہم اپنے ملک کو ٹھیک کریں گے۔ ملک ٹھیک کر دینگے تو ہم بھی ایران کی طرح امریکیوں کے ویزے بند کر دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جھوٹ کے جتنے ریکارڈ نواز شریف نے قائم کیے کسی نے نہیں کیے۔ وزیراعظم پاکستان کے ہیں اور چیک اپ کیلئے باہر جاتے ہیں۔ پاکستان کو اپنا سمجھ لیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پاکستانی عوام اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ شہریوں پر خرچ کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ یہیں جینے اور مرنے والی حکومت آ گئی تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ہمیں وہ قوم بننا ہے جس کے لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی سے امداد نہیں لینی۔ ہم امریکا اور آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے۔ کسانوں کی ایسی مدد کریں گے جیسے ہندوستان کی حکومت کرتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی سفارش کے بغیر اچھی نوکری نہیں ملتی جبکہ سرکاری نوکریاں بکتی ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اعلی تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک مقیم ہو گئے لیکن آج وہ لوگ بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے اس قدر قرضے لے لئے ہیں کہ ایک ایک پاکستانی لاکھوں روپے کا مقروض ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج گرین پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود دار قومیں کبھی بھی دوسروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتیں اور اس کی بہترین مثال ایران کی ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر پابندی کا اعلان کیا تو جواب میں ایران نے امریکیوں پر پابندی کا اعلان کردیا. جس دن ہم نے پاکستان کو اپنا سمجھ لیا اور اس ملک میں ایماندار حکومت آ گئی تو ملک کی تقدر بدل جائے گی۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے حکمران اقتدار میں آتے ہیں اور کرپشن کر کے یہاں سے پیسہ بنا کر بیرون ملک لے جاتے ہیں، پاناما کیس میں پہلی بار ملک کے وزیراعظم کی تلاشی لی جا رہی ہے، جب وزیراعظم کی تلاشی شروع ہوئی تو قطری شہزادے کا خط سامنے آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا جو بھی نتیجہ نکلے گا اس کا فائدہ پاکستان کو پہچنے گا اور اب تو مجھے نواز شریف اور مریم نواز پر بھی ترس آ رہا ہے، میاں صاحب بہت زیادتی کر رہے ہیں. خود پیسہ چوری کر کے اپنے بچوں کو ذلیل کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں عدالت کے فیصلہ کو تسلیم کرینگے، بہت جلد یہ ملک ایک عظیم ملک بنے گا اور ہم بھی ایران کی طرح امریکا کو دو ٹوک جواب دیں گے، نوازشریف کو منتخب کرکے ہمیں تو سزا مل رہی ہے اور امریکیوں کو بھی بہت جلد ٹرمپ کو منتخب کرنے پر سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک کا وزیراعظم چیک اپ کرانے کے لیے بھی باہر جاتا ہے، ہمیں پاکستان کو ٹھیک کرنا ہوگا، اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا'۔عمران خان نے کہا کہ حکمران ملک کومقروض کررہے ہیں، ہر پاکستانی پر قرضہ چڑھا ہوا ہے اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہمیں دنیا بھر میں ذلت ملتی ہے۔انہوں نے مجمع سے استفسار کیا کہ کیا آپ بھیک مانگنے والے کی عزت کرتے ہیں؟ جو آپ کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، جو قومیں خوددار نہیں ہوتیں اور اپنے لوگوں کی عزت نہیں کرتیں ان کی دنیا میں بھی عزت نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ 'جس دن ہم نے ملک کا نظام ٹھیک کرکے کرپشن ختم کی، میرٹ کا سسٹم لے آئے اس دن میرا دعوی ہے کہ اگر امریکا نے کہا کہ ہم ویزے بند کررہے ہیں تو ہم بھی ایران کی طرح کہیں گے کہ امریکیوں ہم بھی تمہارے ویزے بند کررہے ہیں۔پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 'پاکستان کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، کرپشن مافیا بیوروکریسی،سیاسی جماعتوں اورمیڈیا سمیت ہرجگہ موجود ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی بند کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور کہا کہ ' نریندر مودی ! ہر پاکستانی نوازشریف نہیں ہوتا'۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور اسٹیل ملز جیسے قومی ادارے کرپشن کی وجہ سے خسارے میں جارہے ہیں، سیکڑوں لوگ بے روزگار گھوم رہے ہیں، ہر شعبے میں ماہرین کی خدمات حاصل کرکے پاکستان کے ہر ادارے کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں