دمشق: انٹرنیٹ پر ایسی خبروں کی بھرمار ہو گئی جن میں یہ بات بار ہا دہرائی گئی ہے کہ شامی صدر بشار الاسد فالج یا کسی اور مرض اور یا پھر اپنے ایک محافظ کی گولی کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم فیس بک پر شامی ایوان صدر کے صفحے پر ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی جنرل سکیورٹی کے سابق سربراہ میجر جنرل جمیل السید نے ان خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر بشار کے دماغی سکتے سے متاثر ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس کے خلاف جنگ میں بے بس ہونے کے بعد اب مخالفین نے اپنی تمناوں کا رخ قدرت کی جانب کر لیا-