تحریک انصاف آج ساہیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے

12:37 PM, 29 Jan, 2017

ساہیوال: تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا۔ جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں۔ ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔ پنڈال میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کھلاڑی پارٹی نغموں پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے بیٹھنے کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ جلسے کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں