دنیا کی مہنگی ترین ورلڈ گھڑ دوڑ ریس ایروگیٹ نے جیت لی

دنیا کی مہنگی ترین ورلڈ گھڑ دوڑ ریس ایروگیٹ نے جیت لی

فلوریڈا: مہنگی ترین سالانہ گھڑ دوڑ ریس جس میں دنیا کے بہترین اور چیمپئن گھڑسواروں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ دوڑ ریس کے ہوم فیورٹ اور ہال آف فیم Mike Smith کے Arrogate نے ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ہزار آٹھ سو دس میٹر کے فاصلے پر سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔

جس کے بعد Arrogate ٹرافی کے علاوہ سات ملین ڈالر کا انعام بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوڑ میں Shaman Ghost کی دوسری جبکہ Neolithic کی تیسری پوزیشن رہی۔