سرینا ولیمز نے 7 ویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

10:50 AM, 29 Jan, 2017

میلبورن: سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ویمنز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز مدمقابل ہوئیں۔ سرینا ولیمز نے بڑی بہن وینس کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ امریکی اسٹار پلئیر نے بہن کو با آسانی چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر نہ صرف آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل 7 ویں بار جیتا۔

سرینا نے ٹینس کے کھیل میں ریکارڈ 23 واں گرینڈ سلیم بھی اپنے نام کر لیا۔ اس شاندار فتح کے بعد سرینا ولیمز نے عالمی رینکنگ میں اپنی کھوئی ہوئی پہلی پوزیشن بھی واپس لے لی ہے۔ سرینا ولیمز نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ 38 کروڑ سے زائد رقم کا انعام بھی جیتا۔

مزیدخبریں