قدرتی طریقے سےبالوں کو گرنے سے بچائیں

10:11 AM, 29 Jan, 2017

اسلام آباد:اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا اچھی بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مہنگی ادویات اور بھرپور کوششیں بھی بہت زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوتی ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ گنج پن سے بچنے کے لیے علاج کے چند قدرتی طریقوں کا رخ کیا جائے۔ آئیے، کچھ نسخے آپ کو بتاتے ہیں.

: ایلو ویرا اگر آپ پریشان ہیں کہ گرتے بالوں کو کس طرح روکا جائے تو اس کے لیے ایلو ویرا بہترین گھریلو نسخہ ہے۔ ایلوو ویرا سر کی خراب جلد کی درستگی اور اسے سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے اور یوں بالوں کے خلیات کے لیے صحت مند ماحول بناتا ہے کہ وہ پھلیں اور پھولیں۔ ایلو ویرا سیبم نامی تیل کو صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو بند کرتا اور بالوں کو دوبارہ اگنے سے روکتا ہے۔ اس قدرتی علاج کے موثر استعمال کے لیے خالص ایلو ویرا کو اپنے سر کی جلد پر رگڑیں یا ایلو ویرا سے بنا شیمپو استعمال کریں۔

ملیٹھی کی جڑ ملیٹھی کی جڑ کے کئی استعمالات ہیں خاص طور پر جب معاملہ گرتے ہوئے بالوں کا قدرتی حل نکالنے کا ہو۔ یہ خشک اور خارش زدہ جلد کو آرام پہنچانے کا کام کرتی ہے۔ لیکن سب سے اہم یہ کہ یہ مساموں کو کھولتی ہے اور بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، جس کی وجہ سے نیا بال پیدا ہوتے ہی گر جاتا ہے۔ فوری نتائج حاصل کرنے کے لیے ہفتہ وار لگائیں یا ملیٹھی کی چائے کی صورت میں پی کر استعمال کریں۔

پیاز کا عرق جرنل آف ڈرماٹولوجی نے ایک تحقیق شائع کی کہ جس میں پیاز کے عرق کو بالوں کو بڑھانے میں بہت مددگار پایا گیا۔ چھ ہفتوں تک روزانہ دو مرتبہ پیاز کا عرق جڑوں میں لگانے سے 23 میں سے 20 افراد میں مثبت نتائج دیکھے گئے جس سے پتہ چلا کہ پیاز کا عرق بالوں کے گرنے کا قدرتی طریقہ علاج ہے، جو کام بھی کرتا ہے۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ پیاز کا عرق اپنے سر کی جلد پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے بیٹھ جائیں۔ پھر اسے اپنے عام شیمپو کے ذریعے دھو لیں۔

روزمیری کا تیل ایک ضروری تیل، روزمیری مضبوط اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے جو پپڑی دار سر کی جلد، خشکی اور انفیکشنز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے جو بال گرنے کی اہم وجوہات ہیں۔ اسے براہ راست سر پر لگایا جائے تو یہ بالوں کے گرنے کا قدرتی علاج فراہم کرتا ہے۔ انٹرنیشنل جرنل آف بایوٹیکنالوجی کے مطابق روزمیری کا تیل جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے جو بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ لہسن 2007ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں جلدی ماہرین نے پایا کہ سر کے ان حصوں پر کہ جہاں بال گر رہے ہوں لہسن کی لئی لگانے سے بالوں کے دوبارہ پیدا ہونے میں مدد ملی۔ اسے دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے دوبارہ اگنے والے بالوں کو تقویت ملتی ہے۔ پیاز کی طرح لہسن بھی معدنیات اور حیاتین سے بھرپور ہوتا ہے جو بال گرنے کا قدرتی علاج ہے۔

ناریل آپ نے ناریل کے شیمپو اور کنڈیشنرز ضرور دیکھیں گے، اس کی وجہ ہے۔ یہ سر کی جلد کو نم کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر سر کی خشکی کی وجہ سے بال گر رہے ہیں تو ناریل کا دودھ اس کا قدرتی علاج فراہم کر سکتا ہے۔ یہ بالوں کے گرنے کو روک سکتا ہے اور ان کو بہتر صحت دے سکتا ہے۔ روزانہ دس منٹ تک ناریل کے دودھ کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

سیب کا سرکہ خشکی کے علاوہ بال گرنے کی ایک وجہ جڑوں کے مسام کا بند ہو جانا بھی ہوتا ہے۔ جب ایسا ہو تو جراثیم جمع ہو جاتے ہیں اور بالوں کے لیے صحت مند قدرتی تیل ناپید ہو جاتا ہے۔ یوں بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور گنج پن مقدر ٹھہرتا ہے۔ اس کے علاج کے لیے سیب کے سرکے اور پانی کو ملا کر استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ یہ قدرتی طریقہ مساموں کو کھولنے اور بالوں کے دوبارہ سے بڑھنے میں اپنا کمال دکھا سکتا ہے۔

انڈے ہو سکتا ہے سننے میں بہت برا لگے لیکن ایک انڈا آپ کے بالوں کے گرنے کو روکنے کے لیے قدرتی علاج فراہم کر سکتا ہے۔ ان میں لحمیات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور یہی بالوں کو دوبارہ پیدا ہونے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ دراصل 70 فیصد بال کیراٹین پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اس لیے حیرانگی کی بات نہیں کہ انڈے کی مدد سے گرتے بالوں کو روکا جا سکے۔ ایک انڈہ لیں، اسے پھینٹیں اور ایک چمچہ زیتون کا تیل بھی شامل کردیں۔ پھر بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اپنے بالوں میں اسے لگائیں، کم از کم دس منٹ کے لیے۔ اچھی طرح لگانے اور جذبے ہونے کے بعد بالوں کو کنڈیشنر سے دھو لیں۔

مزیدخبریں