حافظ آباد: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خطرناک اشتہاریوں سمیت 14 افراد گرفتار

09:21 AM, 29 Jan, 2017

حافظ آباد: امن دشمنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 7 خطرناک اشہتاری ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 4 رکنی کالو ڈکیت گینگ بھی شامل ہے۔ فورسز نے ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ڈیفنس فیز فائیو میں انتہائی مطلوب جنید عرف جنیدی گینگ انویسٹی گیشن ونگ کے ہتھے چڑھ گیا۔ گینگ کے سرغنہ جنید عرف جنیدی جبکہ دو ساتھیوں وقار مسیح عرف وکی اور محمد اقبال عرف بالا کو بھی ڈیفنس پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جنیدی گینگ کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی جبکہ ایک لاکھ سے زائد قیمتی موبائل فون بھی قبضہ میں لے لئے ہیں۔

مزیدخبریں