کوئٹہ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی:کوئٹہ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پی ایس ایل کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہاری بازی جیت لی، کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کیا  اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن روئے نے 52 ، سعود شکیل نے 24، خواجہ نافع نے 2، سرفراز احمد نے 3، ریلی روسو نے 6، شیرفانے ردرفورڈ 58، عقیل حسین نے 22 رنز بنائے۔کراچی کنگزکی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے حسن علی نے دو،  زاہد محمود نے دو، شعیب ملک نے ایک وکٹ  حاصل کی۔
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  166 رنز کا ٹارگٹ دیاتھا۔ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی تھی۔کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ  ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور  عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی پلینگ الیون میں شامل تھے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، محمد عامر کی جگہ سہیل خان پلیئنگ الیون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں