مولانا فضل الرحمان سے آئینی عہدوں کےلیے ووٹ مانگا ہے  مشترکہ جہدوجہد کی بھی بات کی ہے:اسد قیصر

10:39 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعیت علماء اسلام   کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی عہدوں کےلیے ووٹ مانگا ہے جبکہ مشترکہ جہدوجہد کی بھی بات کی ہے۔ 
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر نے میڈیا کو بتایا کہ  جمعیت علماء اسلام   کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی عہدوں کےلیے ووٹ مانگا ہے جبکہ مشترکہ جہدوجہد کی بھی بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت مثبت رہی، مولانا فضل الرحمان اور ہمارا موقف ایک ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ ہم نے ناصرف وزیراعظم کا ووٹ مانگا بلکہ مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کا حق ہے وہ جس کو چاہے مینڈیٹ دے۔ پاکستان کی تاریخ کے بدترین الیکشن ہوئے، آج جن لوگوں نے حلف اٹھایا ان کو پتا ہے وہ منتخب نہیں ہوئے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے صرف ووٹ کی بات نہیں کی، سول بالادستی کی بات بھی ہوئی ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں سول بالادستی کے لیے اکٹھے چلیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے، پیپلز پارٹی بھی مینڈیٹ چوری میں حصہ دار ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم ایک نکاتی ایجنڈے پر ملک گیر الائنس بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ دھاندلی کس نے کروائی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ نئے جعلی فارم 45 بنائے جا رہے ہیں، اس حکومت کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہوئی تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزیدخبریں