پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، سپیکراور وزیراعظم کیلیے ووٹ مانگ لیے

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، سپیکراور وزیراعظم کیلیے ووٹ مانگ لیے

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ لیے۔   عمرایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوں اور یہ ہمارا حق ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف جبکہ سنی اتحاد کونسل نے عمرایوب کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں