زرمبادلہ کے  ذخائر میں 6 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی

07:40 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی:زرمبادلہ کے  ذخائر میں 6 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی  ہوئی ہے۔  سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے

سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ 

 سٹیٹ بینک کے  اعلامیہ کے مطابق سرکاری ذخائر 7 ارب 94 کروڑ96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ  گذشتہ ہفتے  کے اختتام پر مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ  ڈالرریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ89 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں۔

مزیدخبریں