ہم خیبرپختونخوا کے تمام حلقےکھولنےکے لیے تیار  ہیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدےکو مشروط کیا تھا: شعیب شاہین

 ہم خیبرپختونخوا کے تمام حلقےکھولنےکے لیے تیار  ہیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدےکو مشروط کیا تھا: شعیب شاہین

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ   ہم خیبرپختونخوا کے تمام حلقےکھولنےکے لیے تیار  ہیں،ان کاکہنا تھا کہ  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدےکو مشروط کیا تھا۔  شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہم خیبرپختونخوا کے تمام حلقےکھولنےکے لیے تیار  ہیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدےکو مشروط کیا تھا۔
ان کاکہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے، ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لےکر جائیں گے، ثبوت لے کر جائیں گےکہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ  فافن نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن کو استعفٰی دے دینا چاہیے، موڈیز  نے بھی رپورٹ دی ہےکہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو مشروط طور  پر سپورٹ کیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک کا ہوگیا ہے،  اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل ایک لاکھ روپے پر چلا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی، مریم نواز کو حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں