لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کےلیے خط قومی مفاد میں نہیں،ایک کھرب پچاس ارب روپے خرچ کرکے ملک کو بدنامی اور عوام کا اعتماد مجروع کیا گیا ۔ فارم سینتالیس والے حلف جبکہ فارم پینتالیس والے سراپا احتجاج ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ نگران حکومت نے مراعات اور پروٹوکول تو پورا لیا لیکن شفاف الیکشن دینے میں بری طرح ناکام رہی۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف قرضوں سے پاکستان کی معیشت مزید تباہ ہوجائے گی ۔ شہبازشریف نے حلف بھی نہیں اٹھایا اور کہہ دیا کہ انکے پاس آئی ایم کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ وزارتوں و عہدوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے تاہم دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے خاتون کے وزیر اعلی بننے کے سوال پر کہاکہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کو اس نگاہ سے نہیں دیکھتا کوئی عورت چلا رہی ہے یا مرد بلکہ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت چلانے سے اختلاف کرتا ہوں۔
بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کےلیے خط قومی مفاد میں نہیں: سراج الحق
07:00 PM, 29 Feb, 2024