تیز بارش کی پیشگوئی، کراچی میں شام کی شفٹ کے سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ

06:48 PM, 29 Feb, 2024

کراچی : تیز بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر  کراچی میں شام کی شفٹ کے سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ کیاگیاہے۔   محکمہ تعلیم سندھ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ آج ہی کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

 مراد علی شاہ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیاہے   جبکہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں آدھے دن کام کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس نے ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور مکمل حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کیں۔

مزیدخبریں