گوادر  آفت زدہ قرار ،نگراں صوبائی وزیرنے   سمری پر دستخط کردیے 

06:37 PM, 29 Feb, 2024

گوادر: گوادرکو   آفت زدہ قرار دیتے ہوئے  نگراں صوبائی وزیرنے   سمری پر دستخط کردیے  ہیں۔

گوادر اور گردونواح میں شدید بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری  ہورہی ہے۔طوفانی بارشیں، بند ٹوٹنے سے پانی شہر کی طرف آنے کا خدشہ  ہے۔

بلوچستان  کے نگران  وزیراطلاعات جان اچکزئی  کاکہنا ہے کہ   گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیاہے۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

مزیدخبریں