پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ

04:44 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ،  نزہت صادق ،  صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ سینیٹ کی نشستیں کئی سینٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ عام انتخابات میں کچھ  سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں