کیلیفورنیا:گوگل کروم کا نیا ورژن متعارف کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گوگل کروم کا نیا 123 ورژن مارچ میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس میں مختلف اضافی فیچرز ہوں گے اس کی وجہ سے صارفین کو استعمال میں آسانی اور سہولت ہوگی ۔ جس کا ابھی بیٹا ورژن جاری کیا گیا ہے، کروم 123 میں چند دلچسپ فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
ایک فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پی ڈی ایف ریڈر کو کروم براؤزر کا حصہ بنانے کے حوالے سے ہے، اس وقت کروم براؤزر کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں پی ڈی ایف ریڈر کا استعمال کافی عرصے سے ہو رہا ہے، مگر اب اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ ویب براؤزر میں ہی اوپن ہو جائیں گی، ایک نیا فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں اینڈرائیڈ جیسے میڈیا پلیئر کے حوالے سے ہے۔