سپیرئیر یونیورسٹی کا ساتواں کانووکیشن ، 3260 طلبا و طالبات کو اسناد سے نوازا دیا گیا

03:55 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپیرئیر یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں 3260 طلبا و طالبات کو اسناد سے نوازا دیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ رحمن نے مہمان  خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے تعلیمی سفر میں بہتر کارکردگی دیکھانے والے طلبا و طالبات کو میڈل اور ڈگریوں سے نوازا۔ سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عرفان الحق صدیقی بھی موجود تھے۔

کانووکیشن میں طلبا و طالبات نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔پاکستانی طلبہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبہ نے اسناد حاصل کیں۔ افریقی طلب علم کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت فخر کی بتا ہے کہ میں نے سپیریئر یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ میں تمام طلبہ کو پیغام دیتا ہوں کہ سپیریئر یونیورسٹی تعلیم کے حوالے سے بہت بھی ہے۔

کچھ طلبہ کا کہنا تھا کہ سپیریئر سے ہمیں دلی محبت ہے یہاں سے حاصل کی ہوئے تعلیم ہمیں معاشرے میں کامیاب انسان بنائے گی اور ہمیشہ سپرئیر یونیورسٹی سے حاصل کیا ہوا سبق عملی زندگی سے اپلائی کریں گے۔ 


سپیرئیر یونیورسٹی سے پاس ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں چار سال بہت یاد آئیں گے پڑھائ کےس ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹی بہت گے ہے۔ 

سپیرئیر یونیورسٹی کے سالانہ ساتویں کانووکیشن میں 99 طلبا وطالبات کو  گولڈ میڈلز اور 17 پی ایچ ڈی اور دو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔ طلبا وطالبات سمیت ان کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور ادارے کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں