کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ، کل تعلیمی اداروں میں آدھی چھٹی کا اعلان

03:41 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایک دن قبل صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا، سندھ میں بارشوں کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری  کردیں، کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، کراچی میں بارش سے شاہراہ فیصل پر پانی کا دباؤ ہوتا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشنری کے ایم سی کو فراہم کریں گے۔

کراچی میں کل دوپہر دو بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے جس کے باعش وزیراعلی سندھ نے عوام سے  کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی جبکہ انہوں نے ٹریفک انتظامات بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا۔

سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

مزیدخبریں