قومی اسمبلی میں شور شرابا، اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی

03:08 PM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی کے سبب اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔ 

اراکین اسمبلی کی حلف برداری اور رول آف ممبرز پر دستخط کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کی کوشش کی اور رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کو ایوان سے خطاب کا موقع دیا۔

تاہم خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا شور شرابہ جاری رہا، اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو خاموش کرانے کی کوشش کی۔ اس اسمبلی کا پہلا دن ہے، اچھی روایات قائم کریں، آج آپ شور شرابا کررہےہیں،کل آپ کی بات پر شور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شور شرابا ہوا تو کوئی بات نہیں کرسکےگا، یہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہے۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
 

مزیدخبریں