اسلام آباد: حکومتی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے ارکان میں لفظی جھڑپ ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے حکومتی بینچوں پر بیٹھے ارکان کو ووٹ چور کہا تو خواجہ آصف نے ایوان میں گھڑی لہرادی جسے دیکھتے ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے۔
نیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے مورچوں سے سنی اتحاد کونسل کو سخت جواب دیا گیا ۔خواجہ آصف نے ایوان میں گھڑی لہرا دی ۔لیگی رہنما کے خطاب کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابا کیا اور نعرے بازی کی۔
خواجہ آصف نے کہاسنی اتحاد کونسل نے ایک سیٹ نہیں جیتی ۔ان کامخصوص نشستوں کا کوئی حق نہیں بنتا۔انہوں نے مخصوص نشستوں کے لیے کوئی لسٹ بھی نہیں دی۔