کوئٹہ: مسلم لیگ ن کےعبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں۔
ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔
بلوچستان اسمبلی کے آج تین بجے ہونیوالے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔