انتخابی دھاندلی کی تحقیقات تک شہباز حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے : امریکی کانگریس اراکین کا بائیڈن کو خط

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات تک شہباز حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے : امریکی کانگریس اراکین کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن : امریکی قانون سازوں نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات تک نئی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔

امریکی کانگریس کے ممبران نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک کہ تحقیقات سے یہ ثابت نہ ہو جائے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

امریکی کانگریس مین گریگ کیسر  اور کانگریس کے 30 دیگر اراکین کے دستخط کردہ ایک خط میں 8 فروری کے عام انتخابات سے قبل اور بعد میں دھاندلی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں جوبائیڈن سے کہا گیا ہے کہ وہ ’پاکستانی حکام پر زور دیں کہ وہ ان تمام لوگوں کو رہا کریں جنہیں سیاسی تقریر یا سرگرمی میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہو۔
 

مصنف کے بارے میں