امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: 3 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل

11:35 AM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

مراسلہ کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے۔ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں.

پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت چار افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق بالاج کو 18 فروری کی شب طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی ایما پر 4 افراد نے قتل کیا .

مزیدخبریں