امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے : ترجمان محکمہ خارجہ

09:38 AM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کے لیے اہم ہے۔ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتِ حال کو ترجیح دینا ہوگی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔  امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔
 
 

مزیدخبریں