مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے سپیکر نامزد

09:31 AM, 29 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : مسلم لیگ ن نے عبدالخالق اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا۔

عبدالخالق اچکزئی کی نامزدگی کا فیصلہ نواز شریف اور شہبازشریف نے بلوچستان کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز 65 کے ایوان میں سے بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔
 
 

مزیدخبریں