پیرس : فرانسیسی سینیٹ نے اسقاط حمل کا قانون منظور کرلیا ہے. اس طرح فرانس یہ قانون منظور کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے .
فرانسیسی سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک اہم رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے آئین میں اسقاط حمل کی "آزادی" کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا.اس قانون کی منظوری قومی اسمبلی نے جنوری میں دی تھی اور بلاآخر سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے .
اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کانگریس میں اس کی منظوری کے بعد فرانس اپنے آئین میں اسقاط حمل کے حقوق کو شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا ۔