اسلام آباد :پاکستان سپر لیگ میں شریک انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن روئے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور یہاں کے ماحول سے بہت خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ اور تصویریں شیئر کر کے کیا ۔
جیسن روئے جو کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین بھی ہیں، نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں پاکستان میں بے حد مزہ آرہا ہے، پاکستانیوں کی میزبانی بہت زبردست ہے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انگلش کرکٹر نے پاکستانی سیکورٹی اہلکار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی۔