سارو گنگولی کا بیان مسترد ،ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،احسان مانی

02:46 PM, 29 Feb, 2020

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے ایشیاءکپ کی پاکستان کی میزبانی کی مخالفت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے کرایا جاتا ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ کرتے وقت سب چیزوں کو ذہن میں رکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود ہیں،ابھی ستمبر بہت دور ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کا معاملہ کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو پھر یقینی طورپر ہمیں دوسرے آپشنز کےلئے بھی تیار رہنا ہوگا،یہ دوسرا اہم ایشو ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے ، ستمبر میں شیڈول اس ایونٹ کےلئے بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔

سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کھیلے گی،2018 میں ایشیا کپ کا میزبان بھارت تھا اور یہ ایونٹ دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلا گیاتھا۔

مزیدخبریں