وزیراعظم کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کا عزم ہے کہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"،اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے،اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے"۔

انہوں نے آیت بھی شیئر کی اور کہا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔