کینسر میں مبتلا مریضوں کےلئے فنڈ ریزنگ کر رہی ہوں ‘ صوفیہ احمد

11:31 AM, 29 Feb, 2020

لاہور: سینئر اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ کینسر میں مبتلا مریضوں کےلئے فنڈ ریزنگ کر رہی ہوں ،خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی اور تشخیص کےلئے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا سفر کیا ہے ۔

  صوفیہ احمد نے کہا کہ میں ایک کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کےلئے حال ہی میں بیرون ملک گئی ہوں جہاں سے سو ا کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے ہیں اوراسی تناظر میں مزید دورے بھی شیڈول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طو رپر خواتین میں چھاتے کے کینسر کی آگاہی اور تشخیص کے لئے جنوبی پنجاب کے دور دراز اضلاع میں گئی ہوں اور وہاں کی خواتین میں اس مرض کے حوالے سے نہ صرف انہیں آگاہی دی گئی ہے بلکہ تشخیص کے لئے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے جس سے علاج معالجے میں بڑی آسانی اور اس کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ تاخیر کی صورت میں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

مزیدخبریں