’اُڑان پاکستان‘: 2024 سے 2029 تک برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ تیار

10:33 PM, 29 Dec, 2024

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 دسمبر کو ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے قومی اقتصادی پلان کا اعلان کریں گے۔ یہ منصوبہ 2024 سے 2029 تک کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد معیشت کو مستحکم بنیادوں پر ترقی دینا ہے۔



منصوبے کے تحت سالانہ برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پروگرام کے ذریعے ہر سال ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس تیار کیے جائیں گے، تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت شرح خواندگی کو بڑھانے اور غربت میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پروگرام میں آئی ٹی برآمدات کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ "اُڑان پاکستان معیشت کی بحالی اور ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔"
یہ منصوبہ ملک کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام مضبوط کرنے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں