جنوبی افریقا نے پاکستان کو سینچورین ٹیسٹ میں شکست دے دی

جنوبی افریقا نے پاکستان کو سینچورین ٹیسٹ میں شکست دے دی

سینچورین : جنوبی افریقہ نے سینچورین میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 148 رنز کا ہدف پورا کر کے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں پر ہدف مکمل کیا، جس میں کپتان ٹمبا باووما نے 40، ایڈم مارکرم نے 37، کگیسو ربادا نے 31 اور مارکوینسن نے 16 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے، جبکہ میزبان ٹیم نے 301 رنز بنا کر برتری حاصل کی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم 237 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور جنوبی افریقا کو 148 رنز کا ہدف دیا۔ یہ یاد رہے کہ سینچورین میں پاکستان آج تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا، اور یہ مسلسل چوتھی شکست تھی۔ 2007 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ میں آخری بار ٹیسٹ جیتا تھا، جب انضمام الحق کی قیادت میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں