لاہور میں مہنگائی کا طوفان: سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور میں مہنگائی کا طوفان: سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے، جہاں سرکاری نرخوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ ترین سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق، چھ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

 پیاز کی قیمت 160 روپے، ٹماٹر 250 روپے، لہسن 700 روپے اور ادرک 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ اسی طرح، مالٹا بھی اب عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے، جہاں مارکیٹ میں اس کی قیمت 250 روپے فی درجن سے کم نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، برائلر چکن کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے میں برائلر چکن کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ ہوا، اور آج مزید 4 روپے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 595 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں